پاکستان کو شکست دینا ممکن نہیں تھا، جنگ روکنا پڑی: سابق بھارتی وزیر کپل سیبل کا اعتراف

پاکستان کو شکست دینا ممکن نہیں تھا، جنگ روکنا پڑی: سابق بھارتی وزیر کپل سیبل کا اعتراف

ویب ڈیسک: سابق بھارتی وزیر کپل سیبل نے کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس رافیل سے زیادہ طاقتور لڑاکا طیارے موجود ہیں اور اسی وجہ سے بھارت پاکستان کو شکست دینے میں ناکام رہا اور جنگ روکنا پڑی۔

ایک انٹرویو میں کپل سیبل نے کہا کہ بھارت اگلے 10 برسوں میں ففتھ جنریشن طیارے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن تب تک چین اور پاکستان سکستھ جنریشن طیاروں کی تیاری شروع کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اس وقت صرف 31 اسکواڈرنز ہیں جو فیزنگ آؤٹ کے بعد 29 رہ جائیں گے، جب کہ پاکستان کے پاس 25 اسکواڈرنز موجود ہیں اور چین کے 133 اسکواڈرنز کی بھی اسے حمایت حاصل ہے۔کپل سیبل نے بھارتی پارلیمنٹ میں بھی اعتراف کیا کہ بھارت کے پاس اتنی فوجی طاقت نہیں کہ پاکستان کو تباہ کر سکے، یہی وجہ ہے کہ بھارت کو جنگ روکنی پڑی۔