بھارتی میجر جنرل (ر) یشپال مور کے مطابق، مودی کی اسرائیل نواز جارحانہ پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑا اور اسے ایک انتہا پسند ریاست میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ثالثی کردار میں فیلڈ مارشل کی قیادت اور صلاحیت نے اہم کردار ادا کیا، کیونکہ پاکستان نے حالیہ جنگ کے دوران مکمل طور پر غیر جانبدار مؤقف اپنایا اور دونوں فریقین کا اعتماد جیتا۔ مشہور فوجی افسر نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایران پر حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی شدید مذمت کی، اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر نے لبنان حملے پر بھی اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی متوازن حکمت عملی اور شراکت داروں جیسے سعودی عرب اور چین کے ساتھ بہترین تعلقات، ملک کی خارجہ پالیسی میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔