افغان عبوری وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان تکنیکی وجوہات کے باعث مؤخر

افغان عبوری وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان تکنیکی وجوہات کے باعث مؤخر

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق انہیں آج اسلام آباد کے سہ روزہ دورے پر پہنچنا تھا، تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر یہ دورہ مؤخر کر دیا گیا۔

پاکستانی اور افغان سفارتی حکام نے بھی دورے کے ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان دونوں ممالک کی باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ملا امیر متقی کا یہ دورہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہونا تھا، جس میں پاک-افغان تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت متوقع تھی۔