ویب ڈیسک: دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 411 کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس دبئی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
پرواز میں سوار 210 مسافر کئی گھنٹوں تک دبئی ایئرپورٹ پر موجود رہے جس کے بعد پرواز کو دوبارہ لاہور کے لیے روانہ کیا گیا۔ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق یہ پرواز ایئر بس A321 طیارے کے ذریعے دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم پرواز کے دوران طیارے کے ہائڈرولک سسٹم میں نقص پیدا ہو گیا جس کے باعث جہاز مطلوبہ بلندی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ترجمان نے بتایا کہ کنٹرول ٹاور کی ہدایت پر طیارے کو فوری طور پر واپس دبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا، جہاں انجینئرز نے طیارے کی فنی خرابی کو دور کیا۔فنی مسئلہ حل ہونے کے بعد پرواز رات گئے دوبارہ لاہور کے لیے روانہ ہوئی، تاہم اسے اپنی منزل پر پہنچنے میں تقریباً 3 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔