باپ بیٹے کومعمولی جھگڑے پر تشددکانشانہ بناڈالا،ملزم پکڑاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقے میں معمولی لڑائی جھگڑے پر محلے دار نوجوان کا اسلحہ کے زور پر باپ بیٹے پر تشدد ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔صارم نے معمولی جھگڑے پر ساتھیوں کے ہمراہ بزرگ شہری اور اسکے بیٹے کو زخمی کر دیا۔اس دوران ملزم سے پستول چھیننے کی کوشش پر بزرگ شہری کے سر پر وار سے خون بہنے لگا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع پر مصری شاہ پولیس نے فوری کارروائی کرکیمرکزی ملزم صارم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔