سبزیاں پھل مہنگے ، شہری پریشان

ادرک 700، لہسن 350، انگور سندر خانی 640روپے کلو دستیاب، آلو 100 روپے کلو بکتا رہا،حکام کارروائی کریں : شہری 
لاہور(خصوصی رپورٹ)سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت85روپے مقرر کی گئی ،تاہم دکانداروں نے 100روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،لہسن دیسی نیا210کی بجائے280سے 290،لہسن ہرنائی260کی بجائے340سے350،ادرک تھائی لینڈ460کی بجائے680سے700،ادرک چائنہ420کی بجائے580سے620روپے کلوتک فروخت ہوئی۔پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول265کی بجائے380سے 400، سرکاری نرخ نامے میں سیب سفید کی قیمت مقرر نہیں کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں درجہ اول330سے350روپے کل فروخت کیا گیا،انار دیسی نیا270کی بجائے460سے480، آلو بخارادرجہ اول310کی بجائے450سے 470، آلو بخارا درجہ دوم185کی بجائے240سے250،گرما 150کی بجائے180، آڑو درجہ اول270کی بجائے400سے420، آڑو درجہ دوم160کی بجائے220سے230،جامن دیسی کا نرخ مقرر نہیں کیا گیا ،تاہم اوپن مارکیٹ میں 400روپے کلو تک فروخت کیاگیا، آم انور رٹول210کی بجائے300، آم چونسہ کالا160کی بجائے200، آم چونسہ درجہ اول270کی بجائے330سے350، آم چونسہ درجہ دوم160کی بجائے200سے220، آم فجری145کی بجائے160،پپیتا350کی بجائے380سے 400روپے،خوبانی موٹی300کی بجائے350سے360،ناشپاتی250کی بجائے300، کھجور ایرانی490کی بجائے530سے550،کھجور اصیل460کی بجائے500 ، انگور سندر خانی 420کی بجائے 600سے 640روپے جبکہ میٹھا درجن 210کی بجائے 280سے 300روپے درجن فروخت کیا گیا۔شہری پریشانی کا شکار رہے انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ کارروائی کی جائے