سزائے موت کے قیدی کی میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن

دلدراز خان قتل کے مقدمے میں دفعہ 302 کے تحت سزا کاٹ رہے ہیں
بنوں (خصوصی رپورٹ )بنوں میں سزائے موت کے قیدی نے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن لے لی۔ رپورٹ کے مطابق بنوں سینٹرل جیل میں قید دلدارز خان نے میٹرک امتحان میں 1200 میں سے 1005 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن لی۔دلدراز خان قتل کے مقدمے میں دفعہ 302 کے تحت سزا کاٹ رہے ہیں۔بنوں تعلیمی بورڈ کے امتحان میں وہ نجی امیدوار کی حیثیت سے شریک ہوئے اور پوزیشن حاصل کی۔