موٹرسائیکل گاڑی تصادم کے بعد چاقو مار کر شہری کو زخمی کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) اچھرہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سے گاڑی ٹکرانے پر محلہ داروں نے شہری کے گھر دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے چھری کے وار کر کے فیصل لطیف کو زخمی کر دیا، واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم شہروز، رؤف، جویریہ نے گھر پر دھاوا بولا، پھر چھری کے وار کیے۔ پولیس نے بتایا کہ چھری کے وار سے شہری فیصل شدید زخمی ہوا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے عثمان اور رؤف کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔