خاوند کے سامنے بیوی سے زیادتی میں ملوث تین ملزم مارے جا چکے، چوتھے کی تلاش جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کا ایک اور ملزم زاہد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث چار میں سے دو ملزمان اویس اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔ اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک ہوئے۔ یاد رہے کہ چوہنگ کے قریب چار افراد نے خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔