منشیات کے کیسز میں سب انسپکٹر کے عہدے میں تنزلی کر کے اے ایس آئی بنا دیا گیا: ڈی آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)خود احتسابی منشیات سے متعلق لاہور انویسٹی گیشن ونگ کی کارروائیاں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پیش پیش ہیں منشیات کے کیسز میں ناقص کارکردگی پر ایک سب انسپکٹر کے عہدے میں تنزلی کر کے اے ایس آئی بنا دیا گیامنشیات کے مقدمات میں عدالتوں میں مکمل شہادتیں پیش نہ کرنے پر 19اہلکاروں کو سروس ضبطگی کی سزائیں دی گئیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ناقص کارکردگی اور سستی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں،منشیات کے دھندے سے منسلک عناصر کے خلاف کارروائی نہ کرنیوالے پولیس افسران خود کو محکمانہ احتساب کے لیے تیار رکھیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ شہر لاہور کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیہمیں مل کر منشیات سے پاک، صحت مند اور باشعور معاشرہ تشکیل دینا ہوگانوجوان نسل اس لعنت کا شکار ہو رہی ہے، ہمیں اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہوگامحنتی اور قابل افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، منشیات اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،