لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں سمگلنگ میں ملوث گاڑیاں بحقِ سرکار ضبط کرنے پرکیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے گاڑی مالکان کو نوٹس جاری کرکیجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ایف بی آر کے وکیل رانا مہتاب نے جسٹس عابد عزیز شیخ کے روبرومؤقف اختیار کیا کہ ادارے نے سمگلنگ میں ملوث30گاڑیاں قبضے میں لیں۔ حکومتی پالیسی کے تحت 2024 میں ایسی گاڑیوں کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کا واضح حکم جاری کیا گیا تھا تاکہ سمگلنگ کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی سمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کی ضبطگی کا اصولی حکم دے چکی ہے۔ کسٹم ایپلیٹ ٹربیونل نے ضبط شدہ تمام گاڑیاں مالکان کو واپس کرنے کا حکم دے کر قانون اور پالیسی کے برعکس فیصلہ دیا جسے کالعدم قرار دیا جائے۔