صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز، سی پی اوز کو مراسلہ جاری ، 3 دن میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر سے غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی، ضبطگی، تادیبی ایکشن کی رپورٹ طلب کر لی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز، سی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں 3 دن میں ضبط شدہ اسلحے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں اسلحہ، ماڈل، سیریل نمبر، ، ملزمان، کسٹڈی کی تفصیلات دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ڈیٹا محکمہ داخلہ اور کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کے لیے مو?ثر اور ڈیٹا بیسڈ حکمتِ عملی پر کام کر رہا ہے، صوبے بھر میں انفرادی و ادارہ جاتی اسلحہ لائسنسز اور ڈیلر شپ کی مکمل اسکروٹنی کی گئی ہے۔