ڈولفن ٹیم نے شہری کی گمشدہ رقم واپس مالک کو لوٹا دی

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن ٹیم نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی شہری کی 28000 سے زائد گمشدہ رقم ڈھونڈ کر واپس لوٹا دی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق شہری اے ٹی ایم سے رقم لے کر اپنے گھر کے لئے روانہ ہوا تھاڈولفن ٹیم کو دوران پٹرولنگ مون مارکیٹ کے قریب شہری کا پرس ملاپرس میں 28000 سے زائد نقدی،اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ تھا۔ڈولفن ٹیم نے پرس میں موجود شناختی کارڈکے ذریعے شہری کا ڈیٹا حاصل کیاڈولفن ٹیم نے شناخت کرنے کے بعد28000 روپے اور پرس مالک کو لوٹا دیا۔گمشدہ رقم واپس ملنے پر شہری کا ڈولفن ڈولفن ٹیم کو خراج تحسین پیش کیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہدکے مطابق ایماندار اور فرض شناس اہلکار و افسران ہمارا فخر ہیں ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نیڈولفن ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے