بھارت: کباڑ فروش نے چار ماہ بعد مالک کو سونا واپس لوٹا دیا

سونے کے زیورات بوری میں تھے جو  غیر ضروری سامان سمجھ کر کباڑیئے کو فروخت کر دی گئی تھی
فرید آباد(آئی این پی )بھارت میں کباڑ فروش نے سونا مالک کو چار ماہ بعد واپس لوٹا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا  اشوک شرما کے خاندان نے اپنے سونے کے زیورات ایک ڈبے میں رکھ کر اسے ایک بوری میں محفوظ کیا تھا۔ خاندان جنوری میں کمبھ میلہ جانے سے پہلے زیورات کو محفوظ جگہ پر رکھنا چاہتا تھا تاکہ چوری کا خطرہ نہ رہے۔ تاہم بعد میں دیوالی کی صفائی کے دوران وہی بوری غلطی سے غیر ضروری سامان سمجھ کر کباڑیے کو فروخت کر دی گئی