برطانوی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دے دیا

برطانوی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دے دیا

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدلتے عالمی نظام میں سب سے مؤثر اسٹریٹجک رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔

جریدے نے کہا کہ بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے نیا مگر مشکل دور کھولا ہے، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز (multi-aligners) میں شامل ہیں۔ خاص طور پر ٹرمپ کے غیر رسمی انداز کے ساتھ بہترین ہم آہنگی کا اعزاز پاکستان کے عسکری سربراہ کو جاتا ہے۔فنانشل ٹائمز نے مزید کہا کہ عاصم منیر نے پاکستان کی قیادت کو واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت روابط میں متحرک رکھا اور تیزی سے بدلتی عالمی سیاست میں نئے سفارتی مواقع پیدا کیے۔ ان کی بر وقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویے نے پاکستان کی سفارتی کامیابی کو یقینی بنایا اور بھارت کو مایوس کیا۔جریدے کے مطابق بھارت کے لیے درمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، اور وہ بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہو سکا، جس کے نتیجے میں ہندوستان کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔