فیروزوالہ: شوہر کا مبینہ طور پر بیوی پر تشدد، 22 سالہ خاتون موت کے گھاٹ اتر گئی

فیروزوالہ: شوہر کا مبینہ طور پر بیوی پر تشدد، 22 سالہ خاتون موت کے گھاٹ اتر گئی

ویب ڈیسک: فیروزوالہ کے علاقے میاں کالونی ڈوگر چوک میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو تشدد کرکے قتل کر دیا۔

واقعے کی تفصیل:
واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا۔مقتولہ کی شناخت 22 سالہ انعم کے نام سے ہوئی، جو دو بچوں کی ماں تھی۔لواحقین کے مطابق شوہر چار روز قبل صلح کے بہانے انعم کو اپنے ساتھ گھر لے گیا تھا۔
لواحقین کا مؤقف:
مقتولہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ بہو کی جان لینے کے بعد سسرالیوں نے انہیں "طبی موت" کی اطلاع دی۔جب مقتولہ کی لاش گھر لائی گئی تو اس کے جسم پر واضح طور پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔
پولیس کی کارروائی:
واقعے کی اطلاع ملنے پر گھر والوں نے 15 پر کال کی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔