سرگودھا کے علاقے چک 28 میں ایک شخص کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کردیا گیا، جبکہ مقتول کے والد نے واقعے میں اس کی اہلیہ سمیت 4 افراد کو نامزد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمہ سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔مقتول کے والد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شور کی آواز سن کر وہ گھر پہنچے تو ان کا بیٹا تڑپ رہا تھا، جبکہ انہوں نے 3 افراد کو گھر سے فرار ہوتے دیکھا۔مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر شوہر کو قتل کرنے کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔