جھنگ: کھانا دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا

جھنگ: کھانا دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا

جھنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھانا دینے میں تاخیر پر بھائی نے اپنی بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ عائشہ گھر کے صحن میں بچوں کو پڑھا رہی تھی کہ اس دوران اس کا چھوٹا بھائی باہر سے آیا اور کھانا مانگا۔ عائشہ نے بھائی کو کہا کہ وہ تھوڑا صبر کرے، جیسے ہی بچوں کو پڑھا کر فارغ ہوگی تو روٹی پکا کر دے دے گی۔اس بات پر چھوٹا بھائی طیش میں آ گیا اور غصے میں آ کر پستول نکال کر عائشہ پر فائر کر دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کی کارروائی:
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اور اس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یہ واقعہ علاقے میں خوف و ہراس کا سبب بن گیا ہے، جبکہ اہلِ محلہ نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔