لاہور: بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقدمہ درج

لاہور: بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقدمہ درج

لاہور کے علاقے چوہنگ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے اس معاملے میں بیٹی کے قتل کے الزام میں والدہ ثریا کی مدعیت پر 17 سالہ عثمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، 24 سالہ زرقا اور اس کے چھوٹے بھائی عثمان کے درمیان کھانے کے دوران تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد عثمان نے پستول نکال کر بہن پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زرقا شدید زخمی ہو گئی اور اسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ایس ایچ او چوہنگ، ناصر حمید نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ ملزم عثمان موقع سے فرار ہو گیا ہے، تاہم پولیس اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔