معاہدہ نہ ہو اتو غزہ میں لڑائی جاری رہے گی: اسرائیلی آرمی چیف

غزہ میں موجود 49  یرغمالیوں میں سے صرف 22 زندہ ہیں: اسرائیلی فوج کے سربراہ کا دعوی
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ نہ ہوسکا تو غزہ میں لڑائی جاری رہے گی۔فرانسیسی  ٹی وی رپورٹ  کے مطابق جنرل زامیر نے غزہ میں تعینات فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا  49 یرغمالی اب بھی غزہ میں موجود ہیں، غزہ میں موجود یرغمالیوں میں صرف 22 زندہ ہیں، آنے والے دنوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں یا نہیں، اگر ایسا نہ ہوا تو جنگ بلا تعطل جاری رہے گی۔