وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لیے محنت کر رہے ہیں: گورنر سندھ

کراچی(آئی این پی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔گورنر ہائوس میں جی ٹیک کی جانب سے نئی ڈسٹریبیوشن کیپبلیٹی NDC کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا مران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ Gerrys انٹرنیشنل اور جی ٹیک کی ٹیم کو اس شاندار اقدام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عصر حاضر کے تقاضوں سے اداروں کو ہم آہنگ کرنا حکومت اولین ترجیح ہے۔