اسرائیلی فوج غزہ کے 53 فیصد حصے پر قابض ،بیشتر زرعی اراضی شامل ہے
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف آئل زمیر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں امن معاہدے کے تحت انخلا کی یلو لائن اسرائیل کے ساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آئل زمیر کا کہنا ہے کہ پیلی لکیر ایک نئی سرحدی لائن اور آبادیوں کے لئے ایک جدید دفاعی لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔10 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان نافذ العمل جنگ بندی معاہدے کے تحت طے پایا تھا کہ اسرائیلی افواج پیلی لکیر سے پیچھے چلی جائیں گی۔ یہ لکیر اس علاقے کی نشاندہی کرتی ہے جہاں سے امن معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیلی فوج کا انخلا ہوا ہے۔غزہ جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت، اسرائیلی فوج اس وقت غزہ کے 53 فیصد حصے پر قابض ہے جس میں غزہ کی بیشتر زرعی اراضی شامل ہے۔منصوبے کے اگلے مرحلے کے تحت اسرائیلی فوج نے مزید علاقے کو خالی کرنا ہے