حماس سے مذاکرات ناکام ہوئے تو غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع کردیں گے:اسرائیلی آرمی چیف

 تل ابیب ،واشنگٹن (آئی این پی )اسرائیلی فوج کے سربراہ    ایال ضمیر نے خبردار کیا ہے  اگر حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے  مذاکرات ناکام ہوئے تو غزہ میں لڑائی دوبارہ  شروع کر دی جائے گی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق  فوجی کمانڈرز  سے خطاب میں آرمی چیف ایال ضمیر کا کہنا تھا کہ  غزہ میں جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشنل صورتحال میں تبدیلی ہورہی ہے۔اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ عسکری کارروائیوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سیاسی سطح پر مذاکرات میں استعمال کیا جا رہا ہے، اگر سیاسی کوشش کامیاب نہیں ہوئی تو ہم لڑائی میں واپس آ جائیں گے