وانا(آئی این پی )جنوبی وزیرستان دژہ غونڈئی میں دہشتگردوں اور قبائلی رہنما ملک عاشق نور کے قبیلے کے درمیان جھڑپ میں ملک عاشق نور کے بھائی جان کی بازی ہار گئے، دوسرا بھائی زخمی ہوگیا، دہشت گردوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا، ایک کمانڈر موقع پر ہلاک، متعدد دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان دژہ غونڈئی میں دہشت گردوں اور قبائلی رہنما ملک عاشق نور کے قبیلے کے درمیان جھڑپ کا وقعہ پیش آیا ہے، اس جھڑپ میں ملک عاشق نور کے بھائی جان کی بازی ہار گئے ہیں، جب کہ ان کا دوسرا بھائی زخمی ہوگیا ہے