شمالی وزیرستان: قبائلی رہنما ڈرائیور سمیت قتل

میران شاہ (آئی این پی )شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما اور  انکے ڈرائیور کو قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق  پولیس   نے کہا کہ شمالی وزیرستان  میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملک محمد رحمان داوڑ  اور ڈرائیور پر نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔