یمن کے رمیلا علاقے میں واقع نورہ مسجد میں تدریس و نگرانی کے دوران شیخ الثنانی اچانک کرسی سے گر گئے اور وہ جان کی بازی ہار گئے۔
شیخ الثنانی قرآن پاک کی تعلیم و تدریس میں نمایاں شخصیت تھے، اور ان کی وفات سے یمن اور دنیا بھر کے اسلامی حلقوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ طالب علم کی تلاوت سنتے ہوئے اچانک صحت کی خرابی کے باعث انتقال کر گئے۔