پنجاب: پبلک ٹرانسپورٹ میں مفت سفری سہولت ختم، کرایے دوبارہ بحال

پنجاب: پبلک ٹرانسپورٹ میں مفت سفری سہولت ختم، کرایے دوبارہ بحال

شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں دی جانے والی مفت سفری سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مفت سفری ریلیف واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد کل سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں سے معمول کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سہولت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کو وقتی ریلیف دینے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، تاہم اسے عارضی بنیادوں پر نافذ کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق سہولت کے خاتمے کے بعد صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام پہلے کی طرح طے شدہ کرایوں کے مطابق ہی جاری رہے گا۔