ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی بس کرایوں میں 3 فیصد کمی کر دی
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے لاہور کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد بس آپریٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا۔ نئے کرایے فوری طور پر تمام بس کمپنیوں کی گاڑیوں اور اسٹیشنز پر آویزاں کر دیے گئے۔
اہم شہروں کے نئے کرایے درج ذیل ہیں:
کراچی: 5150 سے کم کر کے 4950 روپے
حیدرآباد: 4800 سے کم کر کے 4600 روپے
ملتان: 1500 سے کم کر کے 1450 روپے
میانوالی: 1800 سے کم کر کے 1750 روپے
مری: 2370 سے کم کر کے 2300 روپے
سرگودھا: 1160 سے کم کر کے 1130 روپے
اس اقدام سے مسافروں کو ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں واضح ریلیف ملے گا۔