مہنگائی کی لپیٹ میں دودھ و دہی، شہری مشکلات کا شکار

مہنگائی کی لپیٹ میں دودھ و دہی، شہری مشکلات کا شکار

بڑھتی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے تجاوز کرتی جا رہی ہیں۔

دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر اوپن مارکیٹ میں یہ 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی کے خلاف مؤثر اقدام کرنے میں ناکام ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مہنگا دودھ خریدنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب، دہی کی سرکاری قیمت مقرر نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں، اور دہی 250 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کا فوری نوٹس لیا جائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔