کرسٹیانو رونالڈو نے ’بسم اللہ‘ اور ’انشاءاللہ‘ کہنے کے بعد اسلام قبول کرلیا؟

کرسٹیانو رونالڈو نے ’بسم اللہ‘ اور ’انشاءاللہ‘ کہنے کے بعد اسلام قبول کرلیا؟

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے النجمہ کے خلاف میچ میں 2 گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو 5-2 کی فتح دلائی۔

میچ کا خاص لمحہ اس وقت تھا جب رونالڈو نے پینلٹی لینے سے پہلے ’بسم اللہ‘ کہا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے موضوعِ بحث بن گیا۔ انہوں نے 56ویں منٹ میں پینلٹی سے گول کر کے اسکور 2-3 کیا اور بعد میں 73ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری 2-4 کر دی۔اس شاندار کارکردگی کے بعد رونالڈو کے کیرئیر گولز کی تعداد 967 ہو گئی ہے اور وہ 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

رونالڈو نے پہلے بھی اسلامی اصطلاحات استعمال کی ہیں؛ دسمبر 2025 میں مسلسل تیسری مرتبہ مشرق وسطی کے بہترین فٹبالر آف دی ایئر کے اعزاز کی تقریب میں انہوں نے ’انشاءاللہ‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اگر رونالڈو کچھ عرصہ سعودی عرب میں کھیلیں تو ممکنہ طور پر وہ اسلام قبول کر سکتے ہیں، تاہم رونالڈو یا ان کے قریبی ذرائع کی طرف سے ابھی تک اس بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں آیا۔