کرسٹیانو رونالڈو کا شادی کے بعد نیا ہیئر اسٹائل سامنے آگیا

کرسٹیانو رونالڈو کا شادی کے بعد نیا ہیئر اسٹائل سامنے آگیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کے چند روز بعد النصر کلب میں واپسی کے موقع پر نیا ہیئر اسٹائل اپنایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، 41 سالہ فٹ بالر رونالڈو سعودی پرو لیگ کے نئے سیزن کی تیاریوں کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹریننگ کی تصاویر شیئر کیں، جبکہ النصر کلب نے بھی ان کی آمد کے بعد تصاویر جاری کیں۔رونالڈو نے انسٹاگرام اسٹوری پر النصر کے رنگوں کے مطابق پیلے اور نیلے رنگ کے ایموجیز کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ ان کے نئے ہیئر اسٹائل نے خاص توجہ حاصل کی، کیونکہ انہوں نے روایتی گہرے بھورے بالوں کے بجائے سنہری اور کاپر رنگ میں بالوں کو رنگا ہے، اور جیل سے سیٹ کیے گئے نئے بالوں نے انہیں میدان میں ایک تازہ اور منفرد انداز دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر مختصر آستین کی ٹی شرٹ، گلے میں چین اور قیمتی گھڑی بھی پہنی تھی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے نئے روپ پر دلچسپ تبصرے کیے، جن میں سے ایک نے لکھا کہ شادی شدہ رونالڈو پہلے ہی مختلف نظر آرہے ہیں، جبکہ دیگر نے انہیں فریش قرار دیا۔ بعض مداحوں نے ان کے نئے ہیئر اسٹائل کو ارجنٹائن کے فٹبالر الیخاندرو گارناچو اور امریکی گلوکار ایمینیم سے بھی تشبیہ دی۔