مہنگائی کی بدترین لہر آئے گی حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ عام آدمی جیے گا کیسے؟
لاہور (خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آئے گی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیے گا کیسے؟۔انہوں نے لکھا غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط کوپورا کرتے کرتے مرجائیگا اور متوسط طبقہ خط غربت سے نیچے چلا جائیگا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران پر امریکی و صیہونی حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کے کروڑوں لوگ بھوکے مریں گے۔