آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری

ششماہی بنیاد پر گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی شرط پر عمل کیا جا چکا ہے،نئی ٹیکس چھوٹ کی شرط بھی پوری
اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) مشن کے دورہ پاکستان سے قبل حکومت  کی جانب سے آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری کردی گئیں اور  بعض پر کام جاری ہے ، پوری نہ ہونے والی شرائط کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے پیشگی اجازت لی گئی ہے۔میڈیارپورٹ  کے مطابق دستاویزات  میں بتایا گیا ہے کہ ششماہی بنیاد پر گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی شرط پر عمل کیا جا چکا ہے، نئی ٹیکس چھوٹ یا استثنی نہ دینے کی شرط بھی پوری کردی گئی ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ 26-2025 آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاس کیا گیا جب کہ بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری کی گئی ہے