مالی سال کے پہلے 9 ماہ کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات جاری ، خالص آمدن 7468 ارب ریکارڈ
اسلام آبا د(آن لائن )پاکستان آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط پوری کرنے میں کامیاب ہوگیا،موجودہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں،رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال حکومت کی خالص آمدن 7468 ارب روپے رہی،رواں مالی سال کے 9 ماہ میں اخراجات 11 ہزار 491 ارب روپے رہے،نو ماہ میں مجموعی مالی خسارہ 4023 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا،وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر413 ارب روپے ہی خرچ ہوسکے،صوبوں نے ہدف سے 79 ارب زیادہ 685 ارب روپے ریونیو بھی جمع کیا، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسی عرصہ میں پرائمری سرپلس 2700 ارب ہدف کے مقابلے 3468 ارب رہا،صوبوں نے آئی ایم ایف کے مقررہ ہدف سے 25 ارب زیادہ سرپلس دیا