کویت نے تابکاری کے اخراج کی خبروں کو مسترد کردیا

 ملک میں زمین، فضا اور سمندر میں تابکاری کی سطح معمول کے مطابق اور محفوظ ہے: کویتی نیشنل گارڈ
 کویت سٹی( آن لائن ) کویت کی نیشنل گارڈ نے  نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تابکاری کے اخراج کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں زمین، فضا اور سمندر میں تابکاری کی سطح معمول کے مطابق اور محفوظ ہے۔ جعدان فاضل نے کہا کہ شیخ سالم العلی سینٹر برائے کیمیکل ڈیفنس اور ریڈیولوجیکل مانیٹرنگ کی خصوصی ٹیمیں متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔جعدان فاضل کے مطابق ملک کا تابکاری نگرانی کا نظام چوبیس گھنٹے فعال ہے اور کسی غیر معمولی اضافے کا پتہ نہیں چلا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور غیر مصدقہ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔