دہشتگردوں کی مالی معاونت کیس، رئوف حسن کی وکیل کی میڈیا کے اخراج کی درخواست مسترد

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔رئوف حسن اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر وکیل عائشہ خالد نے عدالت میں موجود میڈیا نمائندگان کو باہر نکالنے کی استدعا کی۔جج طاہر عباس سپرا نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میں کبھی میڈیا نمائندگان کو عدالت سے باہر نہیں نکالوں گا اور نہ ہی میڈیا کے عدالت میں آنے پر پابندی لگائوں گا۔رئوف حسن کی وکیل عائشہ خالد نے استدعا کی کہ اگر میڈیا کو باہر نہیں نکالنا تو عدالت میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے