نیویارک(آئی این پی)کیوبا کی سیکیورٹی فورسز نے امریکا میں رجسٹر کشتی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیوبا کے حکام نے بتایا کہ ان کے پانیوں میں داخل ہونے والی ایک کشتی پر سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس سے 4 افراد ہلاک ہوئے، زخمیوں کو کشتی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے یہ امریکی کارروائی نہیں تھی اور نہ ہی اس میں امریکی حکومت کا کوئی اہلکار ملوث تھا