آبنائے ہرمز کو بند کر دینے سے عالمی سپلائی چینز اور توانائی کی قیمتوں پر شدید دبائو پڑ رہا ہے: ایویٹ کوپرکا انٹرویو
لندن(آئی این پی )برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے عمل کی حمایت کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے ہیں۔نشریاتی اداروں کو دئیے گئے انٹرویو میں ایویٹ کوپر نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کیلئے ہر ممکن سفارتی، معاشی اور مشترکہ اقدام لینے کیلئے پرعزم ہیںم، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کر دینے سے عالمی سپلائی چینز اور توانائی کی قیمتوں پر شدید دبا ئوپڑ رہا ہے۔ایویٹ کوپر جہازوں پر ایران کے غیر ذمہ دارانہ حملوں کی بار بار مذمت کرتی آئی ہیں