وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا اضافہ معطل

 موجودہ صورت حال میں شہریوں پرمزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا:وفاقی وزیر مواصلات 
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کی ہدایات پراین ایچ اے اور موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اضافہ واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے موجودہ صورت حال میں شہریوں پرمزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا، عوام کوپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے،وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے جو بھی ہو سکا کریں گے