شہباز شریف پٹرول 80 روپے لٹر سستا
وفاقی کابینہ کے ارکان 6ماہ تک تنخواہ نہیں لیں گے :شہباز شریف ،اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا، ٹرینوں کے کرایے نہ بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا۔اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان، انٹرسٹی کرایوں میں 25فیصد اضافہ کردیا گیا، وزیراعظم کی ہدایت ٹول فیس میں سہ ماہی اضافہ معطل جبکہ ٹرینوں کے کرایے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ایک مرتبہ پھرمشکل حالات میں مخاطب ہوں، پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں بیپناہ اضافے نے بھی پاکستان کولپیٹ میں لے رکھا ہے، پوری کوشش کی قومی وسائل کو عوام کیلئے استعمال کیا جائے، پاکستان کوبھی تیل کی بڑھتی قیمتوں نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔وزیراعظم نے کہا عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقت ورمعیشتوں کی کمرتوڑدی ہے، پاکستان بھی اس سیبْری طرح متاثر ہو رہا ہے، اچھی طرح جانتا ہوں عام آدمی کس طرح زندگی گزارتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تین ہفتوں میں قومی وسائل سے129ارب کی سبسڈی دی گئی، قیامت خیز طوفان کو سبسڈی کے ذریعیعوام تک پہنچنینہیں دیا، دْعا ہیجلد سیجلد جنگ ختم اور امن قائم ہوجائے، فیلڈ مارشل،اسحاق ڈارجنگ بندی کیحوالیسے کوششیں کر رہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ قومی وسائل محدود ہیں، صدرمملکت کا مشکور ہوں انہوں نے قومی قیادت کو اکٹھا کیا، چاروں صوبوں کیوزرائیاعلیٰ کواجلاس میں بلایا گیا، ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس میں بھرپورمشاورت کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کیے، عوام کو درپیش مسائل کا ادراک رکھتیہیں، گزشتہ روز کے اعلانات کے مطابق موٹرسائیکل سوارکوسبسڈی دی جائے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں اکانومی کلاس کے کرائے نہیں بڑھائے جائیں گے، حکومت نیحتی المقدورکوشش کی ہے کہ عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے قومی وسائل کواستعمال کیا جائے۔اْنہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کو100روپیفی لٹرسبسڈی دی جائے گی، مال بردار اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بھی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ماہانہ ایک لاکھ روپے سبسڈی دیں گے۔وفاقی کابینہ کے ارکان 6ماہ تک تنخواہ نہیں لیں گے وزیراعظم کے قومی بچت اور کفایت شعاری کے جامع پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کیا ہے،اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا-مریم نواز نے کہا زراعت، خوراک اور کسان کے تحفظ کے لئے نقد رقم دینے کا فیصلہ کیاہے،کاشتکاروں کو فی ایکڑ فی لٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، ہر رجسٹرڈ بائیک والے شہری کو 20 لٹر پر 100 روپے فی لٹر سبسڈی ملے گی ،ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سوار کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی ملے گی۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں مزید بتایا کہ رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے 70 ہزار روپے، بڑی گاڑیوں کیلئے 80 ہزار روپے اور پبلک سروس بسوں کیلئے ایک لاکھ روپے سبسڈی مالی بوجھ کو کم کرنے کیلئے دی گئی ہے۔ مریم نوازنے کہاکہ میں پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز، خصوصاً اہل پنجاب سے پْرزور اپیل کرتی ہوں کہ عوام کا ساتھ دیں اور اس اضافے کا بوجھ مسافروں اور صارفین پر منتقل نہ کریں،حکومت صورتحال کی قریب سے نگرانی اور مئوثر ریگولیشن کرے گی تاکہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچے۔ یہ وقت ذمہ داری، ہمدردی اور یکجہتی کاہے۔عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، جاری عالمی بحران اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دبائو ناگزیر ہے۔ مریم نواز نے عالمی بحران کے باوجود ایک ماہ تک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور نرخ برقرار رکھنے پر وزیرا عظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ایک ماہ میں اربوں روپے کا ریلیف دے کر شہباز شریف نے عوام کو مشکلات سے بچانے کی بھرپور اور مخلصانہ کوشش کی، شہباز شریف نے بدترین معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔علاوہ ازیں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ٹرانسپورٹرز کا خود ساختہ 60 سے 65 فیصد اضافہ ختم کر دیا اور لاہور سے دیگر شہروں کے کرایوں میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا، لاہور کے تمام بس اڈوں کو نیا کرایہ نامہ فوری اویزاں کرنے کا حکم دیا گیااسلام آباد اور پنجاب کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان، انٹرسٹی کرایوں میں 25فیصد اضافہ کردیا گیا، وزیراعظم کی ہدایت ٹول فیس میں سہ ماہی اضافہ معطل جبکہ ٹرینوں کے کرایے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام سرکاری ٹرانسپورٹ شہریوں کیلئے مفت کر دی گئی ہے، مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کا آغاز آج (ہفتہ )سے ہوگا، یہ سہولت اگلے 30 دن تک برقرار رہے گی۔وفاقی دارالحکومت کے شہری ایک ماہ تک بغیر کسی کرایہ کے سرکاری بسوں میں سفر کر سکیں گے، وزارتِ داخلہ عوامی ریلیف اقدام کیلئے 35 کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرے گی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر ٹول فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ معطل کردیا گیا ہے، این ایچ اے کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا کیونکہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرایے بڑھانے سے منع کر دیاہے ، اکانومی، اے سی کلاسز سمیت کسی کرایے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔تاجر برادری کی سہولت کیلئے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا۔۔نئے کرایہ نامے کے مطابق لاہور سے راولپنڈی کے لیے ایگزیکٹو کلاس کا کرایہ 2480 سے بڑھ کر 3100، اکنامک 3680 سے 4600 اور فرسٹ کلاس 3800 سے 4750 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے پشاور ایگزیکٹو کرایہ 3150 سے بڑھ کر 3950 جبکہ اکنامک 4300 سے 5400 روپے ہو گیا۔لاہور سے سرگودھا اور فیصل آباد کے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں ایگزیکٹو کرایہ 1270 سے بڑھ کر 1600 جبکہ اکنامک بالترتیب 1750 سے 2200 اور 1700 سے 2150 روپے ہو گیا۔ سیالکوٹ اور ڈسکہ کیلئے ایگزیکٹو کرایہ 1150 سے بڑھ کر 1450 روپے مقرر کیا گیا۔جنوبی پنجاب کے روٹس پر بھی نمایاں اضافہ سامنے آیا، لاہور سے ملتان ایگزیکٹو 2200 سے 2750 اور اکنامک 2800 سے 3500، بہاولپور کے لیے ایگزیکٹو 2540 سے 3200 اور اکنامک 3680 سے 4600 روپے کر دیا گیا۔ اسی طرح احمد پور، تونسہ اور رحیم یار خان سمیت دیگر شہروں کے کرایوں میں بھی 25 فیصد اضافہ نافذ کر دیا گیا۔طویل فاصلے کے روٹس پر بھی اثرات نمایاں رہے، لاہور سے کراچی کے لیے ایگزیکٹو کرایہ 7700 سے بڑھ کر 9650، اکنامک 9850 سے 12300 اور فرسٹ کلاس 10950 سے 13700 روپے ہو گیا، جبکہ کوئٹہ اور حیدرآباد کے کرایوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اوسطاً 60 فیصد تک اضافہ سامنے آیا ہے۔ لاہور سے کراچی 20 فٹ کنٹینر کا کرایہ تقریباً 90 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 60 ہزار 250 روپے تک جا پہنچا، جبکہ 40 فٹ کنٹینر 1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔اسلام آباد روٹ پر بھی کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوا، ٹرک لوڈ کرایہ 81 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے تک جا پہنچا۔ اسی طرح پشاور اور کوئٹہ روٹس پر بھی کرایوں میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا۔گوجرانوالہ میں پبلک ٹرانسپورٹرز ،گڈز ٹرانسپورٹرز اور چنگ چی رکشہ والوں نے کرایوں میں چالیس فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔لوڈر گاڑیوں اور لوڈررکشوں کے مالکان نے کرایوں میں دو گناہ اضافہ کر دیا ہے جبکہ چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نے بھی ایک سٹاپ سے دوسرے سٹاپ تک 50روپے کرایہ بڑھا دیا ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی 55 ارب روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کو 2000 روپے 20 ایکڑ تک زمین والوں کو 1500 فی ایکڑ دیے جائیں گے، سندھ حکومت گندم کی خریداری خود کرے گی، ٹارگٹڈ سبسڈی کا بوجھ صوبوں کو اٹھا نا ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ کو 1 لاکھ روپے،2 ایکسلز ٹرک کو 70 ہزار،بڑے ٹرک کو 80 ہزار روپے ماہانہ دیں گے۔شہری بسوں کو 1 لاکھ 40 ہزار روپے دیے جائیں گے۔