زلزلے کے جھٹکے لاہور پشاور، نوشہرہ، اسلام آباد، مظفر آباد ‘ سرگودھا میں محسوس کئے گئے ‘مرکز ہندوکش ریجن افغانستان اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور‘اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے لاہور پشاور، نوشہرہ، اسلام آباد، مظفر آباد اور سرگودھا میں محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔خیبر اور ملحقہ علاقوں، اسکردو اور دیامر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔