جاپان کے مختلف علاقوں میں 6.2 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جاپان کے موسمیاتی  ادارے کے مطابق   پیر کی صبح جاپان کے ہوکائیڈو کے مشرقی ساحل پر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ گہرائی میں آیا، جس کی پیمائش جاپانی زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 7 کے 4 تھی۔زلزلے کے جھٹکے جاپان کے ہوکائیڈو پریفیکچر کے مشرقی علاقے میں تائیکی اور یوراورو علاقوں میں محسوس کئے گئے