وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے تیمور جھگڑا پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان کی سازشیں اور پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں۔
ترجمان کے مطابق، علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور جب تحریکِ انصاف کی حالت خراب تھی اور کوئی بھی پارٹی کی حمایت میں سامنے آنے کو تیار نہیں تھا، تو علی امین گنڈا پور نے اس وقت تحریکِ انصاف کی قیادت سنبھالی۔ترجمان نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور نے نہ صرف تحریکِ انصاف کی سیاسی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کی، بلکہ وہ ہمیشہ پارٹی کے مفادات کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔
اس کے برعکس، تیمور جھگڑا نے ہمیشہ پارٹی کی بنیاد اور بانیٔ پی ٹی آئی، عمران خان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ ترجمان نے علی امین گنڈا پور کی قربانیوں اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی اور کامیابی کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ تیمور جھگڑا کا پارٹی میں کردار قابلِ اعتراض ہے اور اس نے ہمیشہ پی ٹی آئی کے اندرونی مسائل کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی ہے۔