وزیراعظم کا صدر آصف زرداری کو فون، جلد صحت یابی کی دعا

وزیراعظم کا صدر آصف زرداری کو فون، جلد صحت یابی کی دعا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے آصف زرداری کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آصف علی زرداری کو جلد صحت یاب کرے، اور پوری قوم ان کی صحت کے لیے دعا گو ہے۔