سرکاری سکول میں طلبا سے صفائی ستھرائی

 پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن کی تحصیل عارفوالا میں گورنمنٹ پرائمری سکول 60/SPکی سامنے آنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر طلباسکول میں ہاتھوں میں قلم اور کتابوں کی بجائے صفائی، جھاڑو اور پودوں کی کٹائی میں مصروف ہیں،بعض بچوں کے ہاتھوں میں جھاڑو، کلہاڑی اور کَسّی دکھائی دے رہی ہے ،طلباء سے سکول کی صفائی کروانے کے معاملہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنرپاکپتن آصف رضا نے نوٹس لے لیا، سکول کے ہیڈ ٹیچر اور متعلقہ اے ای اوکو معطل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا کی ہدایات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائمری سکول میں طلباء￿  سے صفائی، جھاڑو اور پودوں کی کٹائی کا کام کروانے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی موقع پر تحقیقات میں واقعہ کی تصدیق ہونے پر سکول کے ہیڈ ٹیچر غلام مصطفی اور متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر منیر احمد کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعہ سامنے آنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عارفوالا نے متعلقہ اے ای او کے ہمراہ سکول کا ہنگامی دورہ کرکے معاملے کی تحقیقات کیں۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے واضح کیا کہ طلباء￿  سے کسی بھی نوعیت کی مشقت، صفائی یا غیر تدریسی کام کروانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔