بیمہ داروں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے25کروڑ منظور

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پوسٹل لائف ملتان کے بیمہ داروں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے ایک ارب روپے کے گرانٹ مانگ لی گئی،جس پر حکومت نے ابتدائی طور پر 25 کروڑ روپے کے فنڈ ریلیز کرنے کی منظوری دے دی ہے، پوسٹل لائف ذرائع کے مطابق 2022/ 2023 اور 2024 کے واجبات بمیہ کی ادائیگی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جون 2025 کے بعد ادائیگیاں ممکن ہو سکیں گی،تاہم وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عمل درآمد اس سے قبل ہی کر دیا جائے گا،پوسٹل لائف ملتان کی زیر تحت ضلع پاکپتن اور ضلع ساہیوال کے بمیہ دار بھی ہیں جن کی پالیسیاں میں میچور ہو چکی ہیں اور وہ ادائیگیوں کے منتظر ہیں