انشورنس ٹربیونل :باپ کی بیمہ پالیسی کے18 لاکھ دویتیم بچوں کو دینے کاحکم

لاہور (خصوصی رپورٹ)انشورنس ٹربیونل پنجاب لاہور نے حادثے میں جاں بحق باپ کی بیمہ پالیسی کے 18 لاکھ روپے دو یتیم بچوں کو ادا کرنے کاحکم دے دیا۔انشورنس ٹربیونل پنجاب کے جج جسٹس (ر)علی اکبر قریشی نے فیصلہ سنایا،ٹربیونل کے حکم پر انشورنس کمپنی کے نمائندے پیش ہوئے، یتیم بچوں کو انشورنس کمپنی نے باپ کی معذوری پربیمہ پالیسی کی رقم دینے سے انکار کیا تھا،باپ کے انتقال پر پھوپھیوں نے پالیسی کے کاغذات بچوں سے چھپا لئے تھے،مرحوم کے بیٹوں حذیفہ سہیل ،شاہین سہیل نے ٹربیونل میں دعویٰ دائر کیا،انشورنس کمپنی نے ٹربیونل کے حکم پر بیمہ پالیسی کی رقم بچوں کو ادا کر دی۔