کمپنی نے مبینہ طور پر اجازت حاصل کیے بغیر اروشی کی شناخت اور مواد کا استعمال کیا
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی ٹیم نے دعوی کیا ہے کہ وہ ان کے نام، تصاویر اور ویڈیوز کے مبینہ بلا اجازت استعمال پر لاس اینجلس میں قائم ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کمپنی نے مبینہ طور پر اجازت حاصل کیے بغیر اروشی کی شناخت اور مواد کا استعمال کیا۔ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ مناسب قانونی چارہ جوئی کر رہی ہے، جس میں ہرجانے کا تخمینہ فی الحال 7,000 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ٹیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اداکارہ کے نام، تصویر یا شباہت کا کوئی بھی تجارتی استعمال صرف باقاعدہ اجازت کے ساتھ ہی کیا جانا چاہیے۔