برسلز(آئی این پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ امریکا یورپ سے فوج نہیں نکالے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برسلز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی معاہدے کے لیے امریکی صدر کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے یورپی ممالک سے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو اپنی مسلح افواج اور دفاعی صنعت کو مضبوط کرنا ہو گا۔