کشمور: کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوئوں کا حملہ، انسپکٹر سمیت 3افراد اغواء

یاسین ماچھی گینگ نے راشد سومرو، وزیر احمد اور رفیق چاچڑ کو اغواء کرکے ویڈیو جاری کردی، ڈاکوئوں کے گرفتار رشتہ دار رہا کیے جائیں، ورنہ قتل کردیا جائیگا،ویڈیومیں اپیل
کشمور (آئی این پی) کشمور میں انڈس ہائی وے پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوئوں نے حملہ کرکے کسٹم انسپکٹر سمیت تین افراد کو اغواء کر لیا۔پولیس کے مطابق یاسین ماچھی گینگ کسٹم انسپکٹر راشد سومرو، اہلکار وزیر احمد اور باورچی رفیق چاچڑ کو اغواء کرکے لے گئے ۔ڈاکوئوں کی جاری کردہ ویڈیو میں مغوی اہلکار حکومت سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکوئوں کے گرفتار رشتہ دار رہا کیے جائیں، ورنہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔